سرگودھا تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے پر شوہر نے محبوبہ اور ساتھی کے ہمراہ بیوی کے گلا میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا

جمعرات 23 جنوری 2020 14:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے پر شوہر نے محبوبہ اور ساتھی کے ہمراہ بیوی کے گلا میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا پولیس نے عدالت کے حکم پر ساڑھے پانچ ماہ بعد شوہر اور خاتون سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں گزشتہ سال 3 اگست کو محمد اعجاز کی بیوی آسیہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا جس کی تدفین بھی کر دی گئی جبکہ کے مقتولہ کے ماموں چک 47 شمالی کے محمد آزاد نے بھانجی آسیہ بی بی کے شوہر محمد اعجاز پر الزام لگایا کہ اس کے سمیرا بی بی نامی خاتون سے تعلقات تھے جس پر میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا جس بنا کر بھانجی آسیہ بی بی کو گلے میں پھندا دے کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس تھانہ کینٹ نے وقوعہ کے ساڑھے پانچ ماہ بعد محمد آزاد کی مدعیت میں محمد اعجاز، خاتون سمیرا بی بی اور طیب کے خلاف آسیہ بی بی کو پھندا دے کر قتل کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 302/34 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں