سلانوالی ،ممبر سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی پی ٹی آئی مہرمنصورحیات لک کا اظہار خیال

جمعہ 7 جنوری 2022 16:24

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) ممبر سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی پی ٹی آئی مہرمنصورحیات لک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خا ن کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سفیروں کی وزراء سے بلا اجازت ملاقات پر پاپندی عائد کرکے ایک مثالی فیصلہ کیا ہے کیونکہ ماضی میں پاکستان میں قائم بعض سفارتخانوں کی طرف سے ملکی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے یہ پاکستا ن کی آزادی اور خودمختار ی کے منافی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں