سلانوالی،حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، مہرانصراقبال

جمعہ 7 جنوری 2022 16:26

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 07 جنوری 2022ء) ضلعی صدر پی ٹی آئی مہرانصراقبال ہرل نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی جتنے چاہے مارچ کریں حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی کرپشن کے ٹھوس شواہد متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیئے ہیں جس کی بنا پر کرپٹ سیاستدان ہر صورت اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سلانوالی میں پارٹی کارکنا ن سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتیں طویل عرصہ تک اقتدار میں رہ کر لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہ کر سکیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں