سلانوالی،قوم نے تحریک انصاف کی حکو مت بے لاگ احتساب کا مینڈیٹ دیا ،بشرٰی سکندربھٹی

منگل 18 جنوری 2022 15:55

سلانوالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ بشری سکندربھٹی نے کہا ہے کہ قوم نے پا کستان تحریک انصاف کی حکو مت بے لاگ احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے جس کی پاسدار ی کر تے ہو ئے حکو مت کرپٹ سیاستدانوں سے لوٹے ہو ئے مال کی وصولی کیلئے احتساب کا عمل جا ر ی رکھے ہو ئے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر مگر مچھوںکا احتساب نہیں ہو ا ۔ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے پا رٹی آفس میں پارٹی عہدیدارا ن اور کارکنا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ ن لیگ ا گر شر یف فیملی سے خود کو علیحدہ کر لے تو یہ مثبت پیش رفت ہو گی کیونکہ احتساب کی بنا پر کسی بھی کر پٹ شخص کیلئے پاکستان کی سیاست میں کو ئی جگہ نہیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں