پنجاب حکومت کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کو درست کرکے فوری طور چالو کرنے کی ہدایت

منگل 17 مئی 2022 13:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) پنجاب حکومت کی جانب سےتمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبہ بھر میں نصب تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو درست کرکے اُنہیں فوری طور چالو کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ عوام کو گرمی کے شدید موسم میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں اور شہروں میں لگے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں