سرگودھا،سی ای او ایجوکیشن نے ایکارڈ میں ردو بدل کر کے پانچ سالہ پابندی والے اہلکار کو ترقی دے دی

خلاف ورزی کرے پر سی ای کے خلاف سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو در خواست دائر، رپورٹ طلب

جمعہ 17 اگست 2018 22:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سی ای او ایجوکیشن نے ایکارڈ میں ردو بدل کر کے پانچ سالہ پابندی والے اہلکار کو ترقی دے دی، قومی خزانے کو نقصاپہنچانے اور پیڈا ایکٹ کی خلاف ورزی کرے پر سی ای کے خلاف سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو در خواست دائر رپورٹ طلب، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دانستہ غلط سفارشات کر کے خلاف پالیسی نا اہل اہلکار کی ترقی کروا دی۔

اہلکار کی ترقی میں مانع پیڈا ایکٹ کے تحت موجود مواد کو غائب کر دیا گیا۔ ٹیچر یونین کے رہنما منظور فاروقی نے اس بے ضابطگی اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن لاہور کو تحریری شکائت کر دی جس پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔منظور فاروقی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آدم بیزار اہلکار رانا محمد اقبال کواس کی ناقص کارکردگی‘ کرپشن اور پبلک کے ساتھ ناروا روّیوں پر کئی مرتبہ محکمانہ سزاہیں دی جا چکی ہیں جبکہ سابقہ ای ڈی او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اہلکار مذکور کی ترقی کو سزا کے طور پر پانچ سال تک روک دیا اس لئے اقبال کی ترقی بد نیتی کی بناء پر خلاف پالیسی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اپنی سزا کے خلاف اہلکار نے پنجاب سروسز ٹربیونل میں رٹ دائر کی ۔ عدالت نے تھوڑی تخفیف کے ساتھ سزاکو برقرار رکھا اس کے باوجود سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر نے حقائق کو چھپا کر سزا یافتہ اہلکار رانا محمد اقبا ل کی ترقی کی فائل اپنی سفارشات کے ساتھ ایجوکیشن سیکرٹریٹ لاہور ارسال کر دی اس طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا محمد اظہر اور مسفید اہلکار رانا محمد اقبال نے اقرباء پروری کے مشترک جذبے کے تحت سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو دھوکا دے کر فائدہ اٹھایا اور خزانہ سرکار کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا۔

منظور فاروقی کی درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور نے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تاہم قابل ذکر امر یہ بھی ہے کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر گیااور موجودہ چیف ایگزیگٹو آفیسر بھی سیکرٹری سکول پنجاب کو رپورٹ دینے میں نا کام رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں