سرگودھا،کروڑوںروپے کی لاگت سے چھ تحصیلوں میں تعمیر ہونے والے ریسکیو 1122کی عمارتیں ویران، بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) کروڑوںروپے کی لاگت سے سرگودھا کی چھ تحصیلوں میں تعمیر ہونے والا ریسکیو 1122کی عمارتیں ویران، بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگیں عملہ تعینات نہ ہونے سے لاکھوں شہری اس سہولت سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق سابق دو ر حکومت میں صوبہ بھر میں تحصیل سطح پر ریسکیو 1122سروس چلانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اس فلاحی منصوبہ سے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے علاقوں کے مکین بھی مستفید ہو سکیں جس پر لیگی دور حکومت نے عمارتوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے اور سرگودھا کی چھ تحصیلوں ، شاہپور ، کوٹمومن ، سلانوالی ، ساہیوال اور بھیرہ میںریسکیو 1122کی عمارتیں تعمیر کرنے کے ٹینڈرز کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا جسے ایک سال کے اندر مکمل کر نے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں لیکن دو سال کے قریب عرصہ گزرنے کے باوجود سرگودھا ضلع میں قائم یہ اکثر ریسکیو عمارتوں کا کام مکمل نہ ہو سکا اور اب ٹھیکیدار یہ عمارتیں ادھوری چھوڑ کر غائب ہیں دوسری طرف حکومت نے تعمیراتی کام پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے لیکن عملہ کی تعیناتی کا عمل سرے سے شروع ہی نہ کیا جس کی وجہ سے مکمل ہونے والی عمارتیں بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہیں ان عمارتوں کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ ن لیگی حکومت نے تعمیراتی کاموں میں کروڑوں روپے کمانے اور مبینہ کرپشن کے لیے کام مکمل کرائے اگر ان کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی بھرتی کاکام بھی مکمل ہو جاتا تو عوام اس منصوبہ سے فائدہ اٹھا سکتے دوسری طرف سے محکمہ بلڈنگ نے ان عمارتوں کے ٹھیکیداروں کے غائب ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی محکمہ بلڈنگ کے ذرائع کے مطابق اکثر عمارتوں کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر سرگودھا مظہر شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ عمارتیں ریسکیو کے حوالے ہی نہیں کی گئیں حکومت پنجاب کو تعمیراتی کام کے معاملات کی مکمل رپورٹ بھجوادی گئی ہے جلد ہی سرگودھا کی تحصیلوں میں اہلکاروں کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122عمارتیں مکمل اور اہلکار تعینات ہونے کے بعد سرگودھا شہر کی طرح ان تمام تحصیلوں کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں