سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کے لئے انتظامات مکمل

وارننگ دیتے ہوئے ریلوے لائن کے قریب تجاوزات کنندگان کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے

پیر 24 ستمبر 2018 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے جس میں وارننگ دیتے ہوئے ریلوے لائن کے قریب تجاوزات کنندگان کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حکومت کی ہدائت پر سرگودھا سمیت بڑے شہروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے جن میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف ایکشن کے لئے حکمت عملی بنالی ہے جس پر یکم اکتوبرسے کام کا آغاز کیا جائے گا جس میں پہلے مرحلہ پر اندورن شہر بازاروں کے ساتھ محلوں اور بلاکوں میں اور پھر رہائشی علاقوں میں تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا جبکہ ریلوے لائنوں کے قریب تجاوزات کے خاتمہ کے لئے موہنی روڈ سمیت تجاوزات کنندگان کو نوٹس جاری کر کے ایکشن ٹیم مقررہ کر دی گئی ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے جس میں ہیوی مشنری کے ساتھ پولیس اور ڈی ایس پی ٹریفک کو عملہ کارپوریشن کی معاونت میں رکھا جائے گا۔ نئی حکمت عملی کے ساتھ وارننگ کے بعد تجاوزات کرنے والوں کا سامان ضبط اور گرفتاریاں کی جائیں گئیں،معلوم ہوا ہے کہ تجاوزات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کی قانون سازی بھی تجویز دے کر ڈپٹی کمشنر کو سفارشات بجھائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں