سرگودھا پولیس نے متعدد منشیات فروش گرفتار کر کے چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:29

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پولیس نے متعدد منشیات فروش گرفتار کر کے چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے علی حسن سکنہ چک نمبری26شمالی سے چرس1050گرام، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے مسعود سکنہ بکھر بار سے چرس400گرام،تھانہ کینٹ پولیس نے راشد سکنہ چک نمبری35شمالی سے چرس400گرام، دانیا ل سکنہ سلطان کالونی سے شراب60بوتل،تھانہ عطاء شہید پولیس نے امان اللہ سکنہ ہائے چک نمبری103جنوبی سے چرس420گرام، تھانہ شاہ پورصدرپولیس نے خلیل سکنہ چکڑالہ سے چرس400گرام، عمران سکنہ شاہپور سے پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے اصغر سکنہ شاہ پورصدرسے چرس355گرام ، بلال سکنہ شاہپورصدر سے چرس390گرام، فیصل سکنہ حافظ آباد سے رائفل444بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے شعیب سکنہ دودہ سے شراب20بوتل،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اعجاز سکنہ معظم آباد سے شراب10بوتل، تھانہ میانی پولیس نے ربنوازسکنہ بھلوال سے رائفل222بور، تھانہ کوٹمومن پولیس نے حسیب سکنہ میانی سے بندوق12بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے عمران سکنہ119جنوبی سے پسٹل30بور،شہباز سکنہ ہائے چک نمبری116شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ ساجد شہید پولیس نے قیصر سکنہ گلوالا سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں