ضلع کچہری کے پل کے نیچے دونوں اطراف سے راستے کلیئر کرانے کیلئے اقدامات مکمل

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:20

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ضلع کچہری کے پل کے نیچے دونوں اطراف سے راستے کلیئر کرانے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات مکمل کرلئے ہیں دونوں اطراف میں تجاوزت کو ختم کرکے سڑکیں کشادہ کی جائینگی جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کی سائیڈ پر قائم مسجد کو سڑک سے ہٹا کر ہسپتال کی جانب سے جگہ فراہم کی جائیگی تاکہ روڈ کو کشادہ کیا جاسکے اس روڈ کی تعمیر اور پھاٹک کو بھی کشادہ کرنے کیلئے محکمہ ریلوے سے مذاکرات کئے جارہے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے ایک روڈ پر مسجد کی وجہ سے ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے مسجد کو پیچھے کرنے سے روڈ کشادہ کرنے میں مدد ملے گی اسی طرح اسلام پورہ پل کے نیچے قائم مسجد کو بھی ریلوے گرائونڈ میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ پل کے نیچے دونوں اطراف ٹریفک کو رواں رکھا جاسکے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے میں اسلام پورہ پل کے نیچے ریلوے لائن کی جانب روڈ کو بھی کھولا جائیگا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں