سرگودھا، ناقص میٹریل کے استعمال اور سنگین بے ضابطگیوں کی جواب طلبی پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر و سب انجینئر نے ریکارڈ دبا لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) ایم سی 22کی ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور سنگین بے ضابطگیوں کی جواب طلبی پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر و سب انجینئر نے ریکارڈ دبا لیا،جبکہ ایگزیکٹو انجینئر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے 3دن کی مہلت دی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ابتدائی چھان بین کے دوران علاقہ میں ہونیوالے پی سی سی ورک میں ناقص میٹریل کے استعمال، سکوپ آف ورک کی غیر قانونی تبدیلی،ڈسپوزل لائن کی دانستہ تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے اسسٹنٹ انجینئر ناصر میکن اور سب انجینئر طاہر فاروق کو ذمہ دار قرار دیا جس پر ان سے جواب طلبی کے ساتھ ساتھ سکیموں کا ریکارڈمانگا گیا مگرایک ماہ گزرنے کے باوجود اس حوالے سے پیش رفت نہ ہو سکی ،جس پر ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ نے دونوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے تین دن میں وضاحت اور ریکارڈ پیش نہ کرنے پر کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں