سرگودھا:محکمہ مال سے پراپرٹیوں کی ڈیڑھ سو سے زائد اہم رجسٹریاںغائب

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نوٹس لے لیا، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے محکمہ مال سے پراپرٹیوں کی ڈیڑھ سو سے زائد اہم رجسٹریاںغائب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ انسپکشن کے دوران سب رجسٹرار سرگودھا اربن اور رورل،شاہ پور ،کوٹمومن اور سب رجسٹرار سلانوالی کے متعلقہ مجموعی طور پر 822فائلوں کی عدم وصولی پرضلعی حکام کو آگاہ کئے جانے کے بعد 659فائلیں ریکور کروا لی گئیں جبکہ 164ڈاکومنٹس اب بھی غائب ہیں جن کے بارے میں آگاہ کرنے کی بابت بھی لعت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے جس پر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریکارڈ کی دستیابی ہر ممکن یقینی بناتے ہوئے عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سب رجسٹرار اور ماتحت عملے کے خلاف تادیبی کو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں