قوم کو ریلیف فراہم کرنا ہی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی ہے، ممتاز اختر کاہلوں

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

ْسرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیر بنائے جاتے ہیں،قوم کو ریلیف فراہم کرنا ہی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی ہے ، وزیر اعظم نے بلا امتیاز ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے وزراء کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جسے عوام نے سراہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وزراء تبدیل ہوتے رہتے ہیں یہ مہذب قوموں کی نشانی ہے مگر یہاں پر سیاسی ایشو بنا لیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی درست نہیں ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ امید ہے کہ نئے آنیوالے وزراء اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرینگے تاکہ عوام کو موجودہ حکومت کی جانب سے جو توقعات ہیں وہ پوری ہوسکیں گی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معاشی طور پر پاکستان کو مستحکم کرنا ہے جس کیلئے وزراء‘ ارکان اسمبلی ایک ٹیم بن کر کام کررہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں