آسٹریلیا پلٹ شہری کو لوٹنے والے گروہ کو پولیس نے ٹریس کر کے گروہ کے سرغنہ ریاض کو گرفتار کر لیا

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سرگودھا کے قصبہ ساہیوال میں لڑکی سے ملنے کے بہانے بلوا کر جوہرآباد کے آسٹریلیا پلٹ شہری کو لوٹنے والے گروہ کو پولیس نے ٹریس کر کے گروہ کے سرغنہ ریاض کو گرفتار کر لیا جس سے موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی جبکہ اسکے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق دوملزمان کا تعلق ملتان سے بتلایا جا رہا ہے اس ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ ریاض نے لڑکی بن کر جوہرآباد کے آسٹریلیا پلٹ محمد نواز سے فیک فیس بک اکاونٹ بنا کر دوستی کی اور پھر ملاقات کے بہانے ساہیوال (سرگودھا)لاری اڈہ بلوایا جہاں ملزمان اسے بہانے سے ویران مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے محمد نواز سے موبائل فون،نقدی،طلائی چین چھین کر لی اور اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس تھانہ ساہیوال نے مقدمہ درج کر کے واردات کو ٹریس کیا اور گروہ کیسرغنہ ریاض کو گرفتار کر کے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی اور دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں