ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کی مکمل ہڑتال

جمعہ 26 اپریل 2019 15:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار سرگودھا نے مکمل ہڑتال کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے وکلاء نے سرگودھا ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں مکمل ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے دوران عدالتوں کے بیرونی گیٹ بند رکھے اور گیٹ کے سامنے وکلاء نے احتجانی دھرنا دیا،احتجاجی دھرنے سے صدر بار واصف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے بنچ کی تحریک آج کی نہیں بلکہ تقریباً 30سال ہو گئے ہیں اور ہم وکلاء اسکی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن ہائی کورٹ بنچ کے قیام کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہڑتال کے دوران کسی بھی وکیل کو عدالتوں میں نہ جانے دیا گیا ،ہڑتال کے باعث ضلع کچہری میں آئے ہوئے دور دراز سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں