سرگودھاڈویژن بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران کو زیر التواء کیسز کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

بدھ 17 جولائی 2019 22:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے پنشنرز کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے سرگودھاڈویژن بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران کو زیر التواء کیسز کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کی صوبائی پنشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی کو مجموعی طور پرایک سو سے زائد زیر التوا کیسز بابت تفصیلات موصول ہوئیں جن میں پنشنز اور جی پی فنڈز کے حصول میں مختلف رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قبل ازیں جاری ہونیوالے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد انتہائی سست روی کا شکار ہے ،صورتحال کے باعث پریشانی کا شکار پنشنرز کی شکایات اور مسائل روز باروز بڑھ رہے ہیں، جس پرکمیٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی افسران کوجلد از جلد عملدرآمدیقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں