وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے کنسلٹنٹ کی کھلی کچہری

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:00

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وفاقی محتسب (اعلی) سید طاہر شہباز کی خصوصی ہد ایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان22 اور 23 جولائی بروزسوموار اور منگل سوئی گیس ریجنل آفس پندرہ مسلم ٹاؤن نزد سٹیلائٹ ٹاؤن میں وفاقی حکومت کے زیر انتظام اداروں ‘ سوئی گیس واپڈا نادرا ‘ پاسپورٹ آفس ‘ پاکستان ریلوے ‘ پاکستان پوسٹل لائف انشورنس ‘ سٹیٹ لائف انشورنس ‘ نیشنل بینک آف پاکستان ‘ پوسٹ آفس ‘ نیشنل سیونگ سنٹر ‘ ای او بی آئی کے بارے میں شکایات سنیںگے ۔

(جاری ہے)

موقع پر متعلقہ محکمہ جات سے حاصل کی گئی رپورٹس کی روشنی میں عوام کو بروقت ریلیف مہیا کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ نیزعوام الناس کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے درج بالا وفاقی محکموں کے بارے میں عوام النا س کی تحریری شکایات موقع پر وصول کی جائیں گی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں