سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہنگامی سٹاف کی عارضی بھرتی اورتوسیع سے رو ک دیا ، اختیارات واپس لے لئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہنگامی سٹاف کی عارضی بھرتی اورتوسیع سے روکتے ہوئے اختیارات واپس لے لئے ،ذرائع کے مطابق حکومت پہلے ہی اخراجات کو کم کرنے کیلئے بچت مہم چلا رہی ہے جبکہ علم میں آیا ہے کہ سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ہنگامی صورتحال ظاہر کر کے بعض محکموں نے غیر ضروری طور پر عارضی ملازمین بھرتی کرر کھے ہیں، جن کے بارے میں قبل ازیں بھی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں مگر صورتحال جوں کی توں ہے ، سرکاری محکموں کی نسبت بلدیاتی اداروں ،پی ایچ اے میں ایسے ملازمین کی بھرمار ہے جو کہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ بنے ہوئے ہیں، جس پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے بجٹ اینڈ اکائونٹ ونگ کی جانب سے گزشتہ روز چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ہنگامی ملازمین کی بھرتی سے روکتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے ملازمین کی مدت میں توسیع بھی نہ کی جائے اور اگر انتہائی ضروری نوعیت کے پیش نظر بھرتی کرنا مقصود ہو تو اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب جنہیں خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں سے منظوری لی جائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں