حکومت پنجاب نے کمشنرز کو گریڈ17کے افسران تعیناتی کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے اختیارات تفویض کر دیئے

جمعرات 23 جنوری 2020 21:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) حکومت پنجاب نے کمشنرز کو گریڈ17کے افسران تعیناتی کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے اختیارات تفویض کر دیئے، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کیمطابق آئندہ کمشنرز گریڈ17کی سیٹ کیلئے کسی بھی موذوں افسر کو تعینات کرسکیں گے جبکہ پچاس دن سے کم کی ایکس پاکستان لیو،اور عمرہ کیلئے 15یوم کی چھٹی،پاسپورٹ کی تجدید کیلئے این او سی اور تیس دن تک ارن لیو دینے کے اختیارات بھی کمشنرز کو سونپ دیئے گئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں