ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا ڈویژن میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 18 فروری 2020 15:20

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا ڈویژن میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا ڈویژن میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے لئے ضلعی افسران نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا جس میں مقررہ عدف کو پورا کرنے کے لئے سیکورٹی سمیت تمام اقدامات کئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں 17 فروری سے 21 فروری تک 13 لاکھ 97 ہزار 532 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

جس کے لئے کمشنر سرگودہاڈویزن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ کے ہمراہ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور تمام ہسپتالوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈویزن کے چاروں اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 97ہزار 532 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے 8 ہزار 474 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

جن میں 3302 موبائل407 مستقل اور 201 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ضلع سرگودہا میں 6 لاکھ29 ہزار 917 بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلانے کے لیے 1451 موبائل 198 مستقل 75ّ ٹرانزٹ اور15 موبائل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ سرگودھا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا ڈویڑن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ انسداد پولیوکیلییوضع کر دہ پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی شمولیت سے انسدادپولیوکے لیے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔انسداد پولیو مہم کے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہمارا قومی مسئلہ اور کاوشیں جہاد ہے۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں افتتاحی تقریب پر بات چیت کی بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود اور ڈپٹی کمشنر نے افغان بستیوں کا دورہ اور بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں