سرگودھا ، ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت جاری

ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کوروک تھام کیلئے ایک سال کیلئے خصوصی اختیارات تفویض

بدھ 8 اپریل 2020 23:04

ِسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) اوگرا کی ہدایت پر کامرس انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھا م اور سرکاری نرخوں پر با آسانی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کوایک سال کیلئے خصوصی اختیارات تفویض کر دیئے ، ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر اسٹیٹ کی جانب سے گزشتہ روز نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ گائیڈ لائن بھی جاری کر دی گئی اور کہا گیا ہے کہ اوگرا کے مختلف قوانین پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جس کے باعث بے قاعدگیوں کی روک تھام بھی ممکن نہیں رہی ،پکڑے جانے پر صرف مخصوص دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے جبکہ دیگر قوانین/دفعات جن کا اطلاق قانون شکنی پر ضروری ہے نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں،لہذا ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز قوانین کو مکمل اطلاق یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں