دیرینہ دشمنی پرموضع ودھن میں 2 افراد قتل

جمعرات 2 جولائی 2020 17:20

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) سرگودھا کے نواحی علاقے موضع ودھن میں 8 افراد نے 2 افراد کی زندگیاں ختم کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق باپ بیٹوں سمیت 8 افراد نی2 افراد کو قتل کر دیا ،جبکہ ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ذیشان حیدر ،عمران حیدر اور محمد اظہر دریا سے مچھلیوں کا شکار کرکے گھر واپس آرہے تھے کہ مختار نے صدام ،بابر علی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھات لگا کر مندرجہ بالا تین افراد پر فارنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ ذیشان حیدر اور30 سالہ عمران حیدر موقع پر ہی دم توڑ گئے ،جبکہ 40 سالہ محمد اظہر شدید زخمی ہو گیا۔

ملزم فرادر ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھافیصل گلزار نے واقع کی فوری رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے اورپولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں