پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن،4اشتہاری گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2020 17:28

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) تھانہ میانی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوگرفتارکر لیا ۔ڈ سٹرکٹ پولیس آٖٖٖفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے سب انسپکٹر مظہر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ندیم ولد محمد اشرف سکنہ اسلام پورہ موڑ سرگودھا کو گرفتارکرلیا جس نے جون 2019ء کو سابقہ رنجش کی بناپر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نور محمد ولد لعل خان کو ناحق قتل کیا اور روپوش ہوگیا تھا جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان صفدر علی ولد احمد خان قوم رانجھاء سکنہ چک نمبر19جنوبی سرگودھا اور محمد ارشد ولد محمد اکرم سکنہ محلہ خواجہ آباد کوٹ مومن سرگودھا کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے گذشتہ سال تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں مختلف وارداتوں کے دوران دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مٹیلہ کے رہائشی فرخ جاوید ولد اللہ یار سے موبائل فون اور نقدی ،محسن رضا ولد غلام مصطفی سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے اور روپوش ہوگئے ۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی افضال احمد نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام محمد ولد سلطان محمد قوم جوئیہ سکنہ گوجرانوالہ شاہ پورصدر سرگودھا کو گرفتارکرلیا جس نے فروری2020ء کو رشتہ کے تنازعہ پر محمد افضل کو ناحق قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا ۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں