مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کا تحصیلوں سمیت ضلع میں 18 جولائی کو،ہارون بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک،شروع کرنے کا اعلان

اتوار 12 جولائی 2020 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے تحصیلوں سمیت ضلع میں 18 جولائی کو،ہارون بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک،شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کا فیصلہ انجمن تاجران کے غیر فعال گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے صدر ندیم خاور،جنرل سیکرٹری محمد سیلمان مفل،گروپ لیڈر شاہد کمبوہ اور چئیرمین وسابق صدر خواجہ احمد حنیف کا کہنا ہے کہ ہارن بجاو، حکمران جگاو مہم کے سلسلہ میں ضلع کی تمام تاجر تنظیموں نے تحریک میں بھرپور شمولیت کا فیصلہ کرلیا اس لئے تمام تاجر تنظموں کا اجلاس بلانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ 18 جولائی سے شروع کی جانے والی اس مہم میں آل پاکستان انجمن تاجران کے تمام گروپ متفق ہیں کہ کاروبار کے تحفظ کیلئے مشترکہ تحریک چلائی جائیگی 18 جولائی کو سرگودھا سے بھی تاجر نمائندوں کا ایک قافلہ شرکت کریگا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے کاروبار کو تحفظ دینے کیلے آل پاکستان تاجر تنظموں نے عملی کام کا آغاز کیا ہے اس لئے ضلع بھر کے تاجروں کو اس مہم کا حصہ بنانے کیلئے آگاہی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں