سرگودھا فیصل آباد روڈ پرڈمپر کی ٹکر سے جاںبحق میاں بیوی کو سپرد خاک کر دیا گیا

پولیس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار کر جاںبحق کرنے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کیخلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ پرڈمپر کی ٹکر سے جاںبحق میاں بیوی کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار کر جاںبحق کرنے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 40 جنوبی کا ارشد مسیح اپنی بیوی مشتاق بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل کہیں جا آرہا تھا کہ سرگودھا فیصل آباد روڈ پر 49 ٹیل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کوکچل دیا جو موقع پر جاںبحق ہو گے۔

جن کی نعشیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئیں جنہیں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے متوفی جوڑے کے بیٹے فیصل ارشد کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 322 ت پ مقدمہ درج کر لیا جس میں پولیس شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں