سال سے زائد عرصہ سے گھروں میں قید کشمیری عوام نے ثابت کر دیابھارت طاقت سے کشمیریوں کے عزم کو دبا نہیں سکتا،عبداللہ نیئرشیخ

بھارتی مظالم او رریاستی دہشگردی کے باوجود کشمیری عوام پر عزم ہیں، بھارتی غیر انسانی اقدامات نے ہندوکو اآرایس ایس بی جے پی حکومت کا انتہا پسندانہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے ،ڈپٹی کمشنر سرگودہا

منگل 27 اکتوبر 2020 17:42

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ سے اپنے گھروں میں قید کشمیری عوام نے ثابت کر دیاہے کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کے عزم کو دبا نہیں سکتا۔ بھارتی مظالم او رریاستی دہشگردی کے باوجود کشمیری عوام پر عزم ہیں۔ بھارتی غیر انسانی اقدامات نے ہندوکو اآرایس ایس بی جے پی حکومت کا انتہا پسندانہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے ڈپٹی کمشنر نے جناح ہال کمپنی باغ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر کیخلاف یوم سیاہ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا کوئی قانون اور چارٹر اس امر کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بربریت کا بازار گرم رکھا جائے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے ضمیر کو جنجھوڑتے ہوئے اس امر کی ضرور ت پر زور دیا کہ انہیں کشمیری مسلمانوں کے خلا ف ہونے والی زیادتیوں کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہاکہ کشمیری اپنے گھروں میں قید او راپنے ہی ملک میں اجنبی بنا دیئے گئے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہاہے۔کشمیریوں کو ان کی جائز جدوجہد میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائیگا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے سورج کی کرنیں پھوٹ پڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1990سے اب تک بھارتی جبر وتشددسے 96ہزار کشمیری شہید ‘23ہزار خواتین بیوہ جبکہ ایک لاکھ سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کا معاشی استحکام کشمیر میں امن سے وابستہ ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کی محبت کو پروان چڑھائیں۔ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔کشمیر جنت کی مانند ہے او رجنت کبھی کسی کافر کو نہیں ملے گی۔ مودی کا غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کا انٹر نیشنل ایجنڈا کشمیری عوام کسی صورت پورا نہیں ہونے دیںگے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلہ پر ہم میں کوئی اختلاف نہیں پولیس بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اپنی قوم کے ساتھ برابر کھڑی ہے او راس عزم کااعادہ کرتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کیلئے ہم ان کی اخلاقی او رسفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ سی او ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی نے کہاکہ ہمارا کشمیر سے دین ‘ ایمان اور خون کا رشتہ ہے۔

ہماری سانسیں کشمیریوں کی سانسوں او ردل کشمیر یوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو تیا رکرنا ہے کہ اگر زور بازو بھی کشمیر آزادکروانا پڑاکروالیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہاکہ موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی وخود مختاری کا مقدمہ ہر فورم پر بہتر انداز میں اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے بھارت پر دباو ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے ملی نغموں او رخاکے پیش کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی رقم داستانوںکو اجاگر کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی خود مختاری او رمقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔ سیمینار میں شریک طلبہ کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں