سرگودھا ،مخالفین کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،بیٹا ،داماد زخمی ہو گئے

منگل 27 اکتوبر 2020 17:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سرگودھا لالہ موسیٰ ریلوے لائن پر قصبہ ملکوال کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور اس کا بیٹا اور داماد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مقتولہ خاتون اپنے داماد اور بیٹے کے ساتھ تحصیل کورٹ ملکوال میں تاریخ پیشی سے فارغ ہو کر واپس جا رہی تھی کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں خاتون جانبحق ہو گئی اور زخمی ہونے والے سالہ بہنوئی نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والوں کیخلاف علاقہ کے نوجوان کو زیادتی کے بعد قتل کا الزام تھا۔جس پر درج مقدمہ قتل کی پیشی کے بعد مقتولہ اور مضروب واپس جا رہے تھے۔اور ملزمان نہر کنارے گھات لگائے بیٹھے تھے۔واردات کی مقتولہ کی نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ ملزمان جائے واردات کے بعد فرار ہو گے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں