پنجاب کے تمام اضلاع میں ملازم پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹرز قائم کردیئے ہیں،انصر اقبال ہرل

منگل 7 دسمبر 2021 14:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے  تمام36اضلاع میں ملازم پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹرز قائم کردیئے ہیں  حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ڈے کیئر سنٹرز کا قیام خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کیساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا اس وقت ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا خواتین نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور حکومت بھی چاہتی ہے کہ پاکستان میں خواتین کو مکمل تحفظ حاصل ہو انصر اقبال ہرل نے کہا کہ خواتین کسی طرح بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں انہوں نے ہمیشہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں