کمشنرکا "ستھرا پنجاب مہم" کے حوالے سے تحصیل سلانوالی اور ساہیوال کے مختلف دیہاتوں کا دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ستھرا پنجاب مہم پر مختلف محکموں کی جائزہ لینے کیلیے تحصیل سلانوالی اور ساہیوال کے مختلف دیہاتوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)شعیب علی اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے چک نمبر 120 جنوبی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کی سرزنش کی۔

چک نمبر 127 شمالی میں بھی صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی جس پر کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر مجاز عملہ کو وارننگ جاری کی۔ چک نمبر 132 شمالی اور چک نمبر 141 شمالی میں صفائی ستھرائی کا مثالی نظام پایا گیا۔ گھروں اور گلیوں کے نمبر لگے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرکاری سکولوں اور طبی مراکز سمیت دیگر سرکاری اداروں پر بورڈ آویزاں، رنگ و روغن ہوا تھا۔

گلیاں، سٹرکیں صاف ستھری اور نالیاں سیوریج سسٹم بہتر تھا جس پر کمشنر نے یونین کونسل سیکرٹریوں اور عملہ صفائی کو شاباش دی اور اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔ کمشنر نے سرگودہا سلانوالی روڈ کے اطراف گندگی کے ڈھیروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کونسل افسران کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ محمد اجمل بھٹی نے ساہیوال کے قصبات چاوے والا اور رادھن کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے دیہاتوں سے ملاقات کرکے ستھرا پنجاب مہم بارے فیڈ بیک لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اس پروگرام کی اونر شپ لینی ہوگی۔ اپنے شہروں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے انتظامی اداروں کا دست و بازو بنانا ہوگا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں پر زور دیا کہ وہ دیگر امور کی انجام دہی کے ساتھ ستھرا پنجاب مہم پر بھی خاص توجہ دیں۔ عملہ صفائی کی مانیٹرنگ کے ساتھ علاقوں کے مسلسل دورے جاری رکھیں تاکہ اس پروگرام کے اصل اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں