الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر ِاہتمام یتیم بچوں اور اُنکی فیمیلیز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

بدھ 27 مارچ 2024 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھاکے زیر ِاہتمام یتیم بچوں اور اُنکی فیمیلیز کے اعزاز میں مرکز اسلامی پل 47پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا چوہدری لیاقت علی وڑائچ، ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن محمد سلیم اور اختر رسول چوہدری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سرگودھا بھر سے یتیم بچوں اور اُنکی فیمیلیز نے بھی بھرپورشرکت کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب ہمیں یتیم و مساکین کی کفالت اورہر ممکن مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’کفالت یتامی ‘‘سے ہم حقیقی کامیابی اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔مقررین نے تقریب میں مو جود با ہمت بچوں اور اُنکی فیملیز کو گرین پاکستان کے حوالے سے آگاہی دی۔تقریب میں موجود تمام آرفن فیملیز میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں