کمشنر کا سلانوالی روڈ پر اطراف گندگی کے ڈھیروں کا سخت نوٹسJ متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کی سرزنش

جمعرات 28 مارچ 2024 13:23

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سرگودہا میں ستھرا پنجاب مہم میں بعض علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال اور سلانوالی روڈ پر اطراف گندگی کے ڈھیروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کی سرزنش کر دی اور بلدیاتی ادارہ کو فوری اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ستھرا پنجاب مہم کے جائزہ کے لئے تحصیل سلانوالی کے دورہ پر چک 120 جنوبی میں صفائی کی ناقص صورتحال اور سرگودہا شہر سے سلانوالی روڈ کے اطراف گندگی کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران و فیلڈ سٹاف کی سرزنش کی ضلع کونسل کو فوری اقدامات کا حکم دیا۔

ہدایت کی۔انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے ستھرا پنجاب مہم کے جاری کاموں کے بارے فیڈ بیک لیا اور کہا کہ اس کے موثر اور مثبت نتائج کے لئے شہریوں کو صفائی پروگرام کی اونر شپ لینی ہوگی۔تاکہ لوگوں کو شہروں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے انتظامی اداروں کا دست و بازو بنایا جا سکے۔انہوں نے تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ ستھرا پنجاب مہم پر بھی خاص توجہ دیں اور عملہ صفائی کی یومیہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تاکہ اس پروگرام کے سو فیصد اہداف کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں