خواتین کو جدید تقاضوں کے تحت ترقی کی طرف گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

اتوار 12 مئی 2024 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع کے زیر ِاہتمام حلقہ پی پی 77کے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب چک 94چک پکا ڈیرہ میں سابق کونسلر مہر عرفان کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوئی،جس میں خواتین ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین کیلئے ہیلتھ اور ایجوکیشن جیسے شعبوں میں بہتری کیلئے وسیع اقد امات کر رہی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ خواتین کو جدید تقاضوں کے تحت ترقی کی طرف گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین ماہ میں ہیلتھ ایجوکیشن، ایئر ایمبولینس،دانش سکول، اپنا گھر جیسے پراجیکٹ شروع کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے سینئر ضلعی نائب صدر راشدہ پروین،ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے حلقہ پی پی 77کی نو منتخب صدر خسانہ طاہر، جنرل سیکرٹری رضوانہ عالمگیر،سینئر نائب صدر صباء شہزادی، انفارمیشن سیکرٹری فرزانہ کوثر،ایڈیشنل سیکرٹری فوزیہ شاہین، کوارڈینیٹر زرفعت انیسا اور ثناء شہزادی میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں