پولیس ٹریننگ کالج شہدادپورکے قریب تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل ڈالا

منگل 1 ستمبر 2015 13:26

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پولیس ٹریننگ کالج شہدادپورکے قریب تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا۔ایک زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں عبدالستار کے رہائشی 20سالہ مزدور ہونیومنگواڑاورگل بھارتھیم شہرسے گاؤں موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ سانگھڑ روڈ پرواقع پولیس ٹریننگ کا لج شہداد پور کے قریب ایک تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کوگراکرموٹرسائیکل سوارہوتیومنگھواڑ کوکچل دیا جبکہ دوسرا مزدورزخمی ہوگیا،ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کرفرارہوگیا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے پولیس کواطلاع دی 2گھنٹے کی تاخیرسے پولیس موقع پرپہنچ کرزخمی کوتعلقہ اسپتال داخل کرایاگیا جبکہ ٹرالر کواپنی تحویل میں لے لیا،پولیس نے نعش کواپنے قبضے میں کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال لایاگیا۔آخری اطلاع تک کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں