پنجاب میں ن لیگ کا نشان شیر ہے اور ستارے والے بھی سہولت کررہے ہیں

یہ کیسا شیر ہے جو چاہتا ہے اس کیلئے کوئی اور شکار کرے، پیپلزپارٹی بس عوام پر بھروسہ کرتی ہے، ان سے پوچھیں چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں آپ کا منشور کیا ہے؟ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا شہدادپور میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2024 21:54

پنجاب میں ن لیگ کا نشان شیر ہے اور ستارے والے بھی سہولت کررہے ہیں
شہداد پور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کا نشان شیر ہے ، ستارے والے بھی سہولت کررہے ہیں، یہ کیسا شیر ہے جو چاہتا ہے کہ کوئی اور اس کیلئے شکار کرے، میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا عوام پر بھروسہ کرتا ہوں۔ انہوں نے شہداد پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیر تو بلی بن کرگھر میں چھپا بیٹھا ہے شکار کرنے پر تیار ہی نہیں، یہ کیسا شیر ہے جو چاہتا ہے کہ کوئی اور اس کیلئے شکار کرے، یہ شیر مزدوروں ، کسانوں اور عوام کا خون چوستا ہے ۔

پنجاب میں ن لیگ کا نشان شیر ہے ، ستارے والے بھی سہولت کررہے ہیں، آپ ان سے پوچھیں چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں آپ کا منشور کیا ہے؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، کوئی جیل سے بچنے کیلئے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، میرا دس نکاتی عوامی معاشی ایجنڈا ہے جس کو گھر گھر پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی آمدن میں اضافہ کریں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی سولر کے ذریعے دلاؤں گا، ہم نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرنا ہے۔ اقتدار میں آکر اشرافیہ کی ایک ہزار پانچ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کردوں ، اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے یہ پیسا عوام پر خرچ کروں گا۔ بلاول بھٹو نے امیدواروں سے حلف لیا کہ وعدہ کریں آپ عوامی خدمت کریں گے اپنے خاندان کی نہیں۔

پورے پاکستان میں الیکشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہے۔ میں پُرامید ہوں کہ آپ 8 فروری کو ایک نئی سوچ کا ساتھ دیں گے، ایک ایسی سوچ جو ملک کو تقسیم کرنے کے بجائے ملک کو جوڑکر عوام کے مسائل کا حل نکالے گی۔ انشاء ﷲ ہم ملکر اپنے عوامی معاشی معاہدے کے 10 نکات پر عمل درآمد کرکے غریب، مزدور، محنت کش، جوان، بے گھر، خواتین، کسان اور ہاری کی قسمت بدلیں گے۔ اسی طرح بدين میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں