پاکستان پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کے طاقت سے اقتدار میں آکر تاجروں کے مسائل حل کریں گی،علاؤالدین جونیجو

پیر 5 فروری 2024 19:55

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) شہدادپور شاہی بازار میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں این اے 210اور پی ایس 44 کے امیدواروں کا دورہ تاجر برادری کی جانب سے شاندار استقبال حمایت کی مکمل یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے شاہی بازار میں پا کستان پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 210علاؤ الدین جونیجو اورپی ایس 44 شاہد خان تھیم نے انجمن تحفظ تاجران شہدادپور کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی کی دعوت پر صرافہ بازار،کلاتھ مارکیٹ،رشم بازار اوربان بازار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پا کستان پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 210علاؤ الدین جونیجو نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کے طاقت سے اقتدار میں آکر تاجروں کے مسائل حل کریں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس 44کے نامزد امیدوار شاہد عبدالسلام تھیم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ترقیاتی کام ریکارڈ کروائے گئے۔اور جو کام رہ گئے ہیں منتخب ہوکر دوبارہ شروع کریں گے۔اس موقع پر تاجروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔پھولوں کے ہار اور سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر ملک امام الدین شوقین،فہد خان وسان،اسماعیل شبراتی،نعیم عالم قریشی اورہارون ملک ودیگر بھی موجود تھے۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں