انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ،شہدادپور سمیت پورے ضلع سانگھڑ میں اساتذہ سے ان کے شناختی کارڈز کی فوٹو کاپیاں جمع کرنا شروع کر دی گئیں ح*سیاسی جماعتوں کا شدید احتجاج،چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 22 جنوری 2024 20:15

۵شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ،شہدادپور سمیت پورے ضلع سانگھڑ میں محکمہ تعلیم کے ٹی ای اوز نے تمام اساتذہ سے ان کے شناختی کارڈز کی فوٹو کاپیاں جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔، ایک بڑی دھاندلی کا منصوبہ بنایاجارہا ہے۔ نگران حکومت کو معلومات دینے کے لیے ضلع سانگھڑ کے تمام محکموں کے تمام سرکاری ملازمین سے شناختی کارڈز کی فوٹو کاپیاں طلب کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

این اے 210 میں جے ڈی اے کی امیدوار سائرہ بانو ، پی ٹی آئی جی منوچر گجر ایم کیو ایم۔سکر شیخ محمد خان بھیا وسان پی ایس 44 جی ڈی اے امیدوار فقیر محمد بخش خاصخیلی، پی ٹی آئی راؤ کاشف امین ایم اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان رہنمائوں نے کہا گیا ہے کہ شہدادپور سمیت ضلع سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی کاپیوں کی تعداد میں اضافہ اور پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کرنے، انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لینے، صاف و شفاف الیکشن کے وعدے پر عمل درآمد کرانے کاالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا اور ڈی آر اوز، آر اوز اور دیگر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ،ان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگر نوٹس نہ لیا گیا تو پھر سخت احتجاج کرتے ہوئے دھاندلی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

دوسری جانب شہداد پور کے مانیٹرنگ آفیسر انور علی زرداری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے SMC فنڈ کے لیے ڈیٹا کی درخواست کی۔سرکاری ووٹ کا الزام غلط ہے میرا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں