۔شہدادپور، انتخابی قو اعدو ضوابط پر عمل کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،جی ڈی اے کے امیدوار

منگل 23 جنوری 2024 21:00

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2024ء) شہدادپور میں الیکشن کمیشن کے انتخابی قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی، سرکاری املاک پر لگے جھنڈے اور پینا فلیکس کو نہیں ہٹایا گیا، مانیٹرنگ ٹیم مکمل ناکام جھنڈوں اور پینا فلیکسز پر انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی، جھنڈے اور پینا فلیکس کو نیچے نہیں اتارا گیا اور انتظامیہ شہداد پور میں انتخابی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں جی ڈی اے کے امیدواروں نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے شہریوں اور سماجی جماعتوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مانیٹرنگ ٹیم انتخابی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری قوانین پر عمل کیا جائے اور انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سرکاری عمارتوں پر لگے جھنڈے اور بینر اتار کر الیکشن رولز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں