فقیر حسین بخش خاصخیلی نے میونسپل کمیٹی شہدادپور میں فنڈز میں خورد برد اور میونسپل کمیٹی کی جائیدادوں کی فروخت کے خلاف دائر کردی

منگل 6 فروری 2024 20:41

شہداد پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) شہدادپور کے فقیر حسین بخش خاصخیلی کی جانب سے اپنے وکیل آغا افتخار ترین کی وساطت سے میونسپل کمیٹی شہدادپور میں فنڈز میں خورد برد اور میونسپل کمیٹی کی جائیدادوں کی فروخت کے خلاف دائر پٹیشن دائر کر دی جس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی شہدادپور علی مرتضیٰ تھہیم، سندھ بینک منیجر خدا بخش زرادی اور سی ایم او شہدادپور کی سیٹ پر تعینات نان ایس سی یو جی لیاقت کلہوڑو کو فریق بنایا ہے۔

ان سلسلے میں عدالت نے چئیرمین میونسپل کمیٹی شہدادپور علی مرتضیٰ تھیم. سندھ بینک کے منیجر خدا بخش زرداری اور چیف میونسپل آفیسر لیاقت کلہوڑو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ کو طلب کرلیا۔ اس سلسلے میں درخواست گزار فقیر حسین بخش نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شہداد پور کی میونسپل کمیٹی جو کہ 16 وارڈز پر مشتمل ہے حکومت سے کروڑوں روپے وصول کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سندھ بینک کے چیئرمین، منیجر اور سی ایم او نے ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو لوٹا جا رہا ہے۔ جب کی سی ایم او کی سیٹ پر بیٹھے نان ایس سی یو کامورو لیاقت کلہوڑو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر فروخت کر کے تباہ کر رہے ہے۔ حکام کو درخواستیں دینے کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے، امید ہے شہداد پور میونسپل کمیٹی میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں