شہدادپور سانگھڑ روڈ پر گائوں ٹگھریو پیر میں قبرستان پر قبضے کے خلاف سینکڑوں مرد خواتیں نوجوان روڈ پرنکل آئے

; ٹائرجلا کرٹریفک بلاک کردی

منگل 6 فروری 2024 21:00

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) شہدادپور سانگھڑ روڈ پر گائوں ٹگھریو پیر میں قبرستان پر قبضے کے خلاف سینکڑوں مرد خواتیں نوجوان روڈ پر نکل آئے۔روڈ بند کردیا ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی ۔قبضہ مافیا پر مشتعل افراد کی لاٹھی اور اینٹوں سے حملہ کیمپ اکھاڑ کر زیر تعمیر جگہ کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ایس ایچ او نفری کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئی. مظاہرین نیاز بودانی.مور شاہ. نور شاھ ودیگر نے کہا کہ تپیدار الاھی بخش جتوئی. عنایت علی و دیگر گاوں کی 8ایکڑ قبرستان کی زمین پر قبضہ کر کے بیٹھ گئے ہیں اور دیہاتوں کو موت مار دھمکیاں دی رہیں ہیں۔

3 گھنٹے سے روڈ بند مسافر گاڈیوں بڑی تعداد میں دونوں طرف کھڑے ہو گئے پاکستان پیپلزپارٹی رہنما عبدالرحمان تھیم نے موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا پر کیس داخل اور پولیس پیکٹ قائم کرنے کے یقین دہانی کروائی کر 4 گھنٹے کی بعد احتجاج ختم کروا دیا

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں