جی ڈی اے امیدواروں کی الیکشن مہم عوامی پذیرائی ،سونے کے تاج پہنائے گئے

جمعہ 26 جنوری 2024 23:00

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) جی ڈی اے کے امیدواروں کی الیکشن مہم عوامی پزیرائی سونے کے تاج پہننائے گئے۔عوام میں جوش وخروش۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے قریب آتے ہی امیدواروں کی جانب سے عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری جی ڈی اے امیدوار این اے 210سائرہ بانو اور پی ایس 44 محمد بخش خاصخیلی نے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔

گاؤں محراب شاہی میں خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے امیدوار این اے 210سائرہ بانو نے کہا کہ سردی میں بجلی نہیں ہے گرمی میں عوام کی چیخیں نکال دے گے۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کو آپ ہمیشہ ووٹ دے کر کامیاب کرتے آئیے ہے وہ اب کہاں ہے۔عوام کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے۔ سرہاری کے منگھار محلہ میں ایک گھر کے سب لوگ بیمار ہے۔ان کو نہ صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات میسر ہے۔

پ پ والوں نے سندھ کو موئن جو دڑو بنا دیا۔انھوں نے کہا کہ بیورو کریسی کا لوٹ لوٹ کر پیٹ نہیں بھرتا۔عوام کو جانور سمجھ رکھا ہے۔جی ڈی اے اقتدار میں آکر عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی بنے گی۔انھوں نے کہا کہ سندھ پر 15سال سے قابض حکمراں جماعت نے عوام کیڑا مکوڑا سمجھ رکھا ہے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے تمام ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد بھی یہ ظالم حکمران ہڑپ کرگئے۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں