میرے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوگیا ہے، سائرہ بانو

آرمی چیف نوٹس لیں اور انصاف دلوائیں،مجھے بتائیں انصاف کے لئے کہاں جائوں،ویڈیو بیان

ہفتہ 10 فروری 2024 21:56

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہہمارے خلاف این اے 210 میں انتقامی کارروائی کا آغاز شروع ہوچکا ہے،آرمی چیف صاحب آپ نے پی پی اور ن مسلم لیگ والوں کو مبارکباد دی مجھے معاف کردیئے گا اس میں پوری قوم شامل نہیں،ہفتہ کے روز اپنے ایک ویڈیو بیا ن میں سائرہ بانو نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے صبح 11 افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے،الیکشن کمپین میں جو پانی بند کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھی اس پر عمل شروع ہوچکا ہے،لوگوں کے ٹریکٹر جلائے گئے ہیں ان کی گھر جلانے کی دھمکی دی جا رہی ہے،مجھے بتائیں کی انصاف کیلئے کہا جائوں،کچھ پولنگ اسٹیشن پر مجھے 15سو ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

اور 3پی پی کو ملیں ہیں ان گائوں والوں کی ساتھ کیا ہوگا ،یہ تو انتقام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ اس چیز پر نظرثانی کریں اور انتقامی کارروائی روکیں ورنہ میں روز ایک وڈیو احتجاج کے طور پر رکھوں گی کہ میں نے ظلم کی خلاف آواز اٹھائی لیکن میرے اداروں نے کچھ نہیں کیا۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں