uشہدادپور پولیس نے چھاپہ مارکر دو افغانیوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 اکتوبر 2023 20:05

․شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2023ء) شہدادپور پولیس نے چھاپہ مارکر دو افغانی کو گرفتار کرکے فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج بااثر لوگ تھانے پہنچ گئے پولیس نے گرفتای ظاہر کردی تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے افغانیوں کو یکم نومبر سے پہلے اپنے ملک افغانستان واپس جانے کی آخری وارننگ دینے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ ریٹائرڈ کیپٹن صدام حسین خاصخیلی کی سخت ہدایت پر ڈی ایس پی شہدادپور امتیاز ڈومکی ایس ایچ او شہدادپور دیدار سولنگی اور اس کی ٹیم نے دوران گشت مہاجر کالونی سے دو مشتبہ افغانوں کو حراست میں لیکر تھانے پہنچ گئی جن کی رہائی کے لئے شہر کے معتبر حلقوں کی جانب سے افغانوں کی رہائی کے لئے پہنچ گئے تاہم دوران تفتیش 30 سالا امین ولد حنیف پٹھان اور 22 سالا محمد علی ولد یوسف پٹھان افغانی ثابت ہونے پر پولیس نے گناہ 2023-368 قلم 16 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس لاک اپ میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں