ِپولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں 732 مرد و خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

بدھ 15 نومبر 2023 23:05

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2023ء) پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور میں سندھ کے مختلف علاقوں سے ریکروٹ کورس کی تربیت مکمل کرنے والے 732 مرد و خواتین اہلکاروں کی 175 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاسنگ آئوٹ پریڈ کی سلامی آئی جی سندھ پولیس رفعت مختیار راجا ڈی آئی جی ٹریننگ اور پرنسل پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور ساجد امیر سدزوئی نے لی 732 ریکروٹ ٹرینیز میں 470 مرد اہلکار اور 262 لیڈیز پولیس اہلکار شل تھی اس تقریب میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز چانڈیو پرنسل ریکورٹ سینٹر سکرنڈ رخسار کھاوڑ ایس ایس پی سانگھڑ ریٹائرڈ کیپٹن صدام حسین خاصخیلی ڈی ایس پی شہدادپور امتیاز ڈومکی ڈی ایس پی ٹنڈوآدم اعجاز میمن ایس ایچ او شہدادپور دیدار سولنگی کے علاوہ مختلف پولیس افسران سول افسران تاجران شہریوں اور میڈیا کے نمائندگان شامل ہیں، آئی جی سندھ نے ٹاپ کامیاب اہلکاروں جن میں مرد اور لیڈیز اہلکار ان میں انعامات کے طور پر سرٹیفکیٹ بھی دئے گئے ، پرنسپل کی جانب سے آئی جی سندھ اور اے آئی جی سندھ ڈی آئی جی ٹریننگ کو شیلڈ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر آئی جی سندھ پولیس رفعت مختیار راجا نے اہلکاروں کی حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور ایک قدیمی ٹریننگ سینٹر ہے اس ادارے میں ماضی سے لیکر اب تک بہترین پولیس افسران پیدا کئے اور آپ لوگ بھی آگے اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے ہیں جس میں ایمانداری اور دیانت داری شامل ہے اور عوام کی مال مال اور جان کا تحفظ بھی کرنا ہے جس کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو، پاسنگ آو ٴٹ پریڈ کی سلامی کے بعد ٹرینز اہلکاروں نے مختلف مظاہرین ڈکیتی اور اغوا کی واردات میں مرد پولیس اور لیڈی پولیس کمانڈوز کی کارکردگی کے فرضی مقابلے بھی دکھائے گئے اور آئی جی سندھ سے خوب داد حاصل کیا اور تقریب کے اختتام سے قبل سندھ کی ثقافتی ھو جمالو کا رقص بھی پیش کیا گیا

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں