شہدادپور‘امن پسند پارٹی ختم کر کے پیٹریاٹک فورم کے قیام کا اعلان

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:24

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)امن پسند پارٹی ختم کر کے پیٹریاٹک فورم کے قیام کا اعلان ، تنظیم کی تمام باڈیاں توڑ دیں گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق امن پسند پارٹی کا ایک اجلاس کبیر لاء آفس میں پارٹی چیئرمین غلام مصطفی سومرو ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں وائس چیئرمین مجید شر ، جنرل سیکریٹری زاہد کھنڈ سمیت ایم ایچ پنھور، پیر کلیم ، رانا تنویر ، ڈاکٹر مسعود جمال ، وزیر کلہوڑو ، فیاض خاصخیلی و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سیاسی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ رائے کے بعد امن پسند پارٹی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم کی تمام باڈیاں توڑ دیں گئیں اور عوام میں شعور کی بیداری اور کرپشن کے خلاف جہاد کے لئے پیٹریاٹک فورم کے قیام کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیٹریاٹک فورم کے کنونیر کے طور پر غلام مصطفی سومرو نامزد کیا گیا ۔ اس کے بعد انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں سیاسی اور سماجی پارٹیوں میں سے اکثریت اپنے مفادات کے لئے کام کر رہی ہیں اور ان پارٹیوں میں وڈیرے ، جاگیر دار ، سرمایہ دار اور چوہدری مفاد پرست قابض ہیں جبکہ غریب عوام آج بھی بنیادی سہولتوں کے لئے دربدر اور محروم ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ملک اور سندھ کی ترقی کے لئے عوام کو صحیح امیدواروں کو ووٹ دے کر آگے لانا پڑے گا تب ہی ہم کرپٹ اور سندھ دشمن سیاستدانوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم جدید طرز جدت سے سر شار ہو کر پیٹریاٹک فورم محب وطن تنظیم کا قیام عمل میں لائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور حقوق کے لئے ہمیں جدوجہد کرنی پڑے گی ۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں