شہدادپور،ایس ایچ اوربانی بھٹو کاتبادلہ کر دیا گیا

ہفتہ 2 جنوری 2016 15:59

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) شہدادپور میں سماجی برائیوں کی خبریں مختلف اخبارات میں آنے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ نے ایس ایچ اوربانی بھٹو کاتبادلہ کرکے سنجھوروکاایس ایچ او مقررکردیا جبکہ ایس ایچ اوسنجھوروطفیل بھٹو کاشہدادپورایس ایچ اوتعینات کردیا جنہوں نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا،یادرہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے شہرمیں سماجی برائیاں مین پڑی،گٹکا،شراب،فحاشی کے اڈے ،آکڑ،پرچی عروج پرتھا،اورماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کیاجاتا رہا۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں