شہدادپور،چوری کے دوران اہل خانہ کی آنکھ کھلنے پر چور نے پائوں میں گولی مار کر مالک مکان کو شدید زخمی کر دیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:30

شہدادپور،چوری کے دوران اہل خانہ کی آنکھ کھلنے پر چور نے پائوں میں گولی مار کر مالک مکان کو شدید زخمی کر دیا
شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) چوری کے دوران اہل خانہ کی آنکھ کھلنے پر چور نے پائوں میں گولی مار کر مالک مکان کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گائوں بہادر کلوئی میں کھبڑ سولنگی ولد اللہ بچایو سولنگی کے گھر میں ایک چور گھس آیا ۔

(جاری ہے)

چور کی جانب سے گھر کی تلاشی کے دوران گھر کے سامان کو الٹ پلٹ کرنے پر اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی جس پر اہل خانہ نے چور کو پکڑنے کی کوشش کی تو چورنے کھبڑ سولنگی کے پائوں پر گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔ زخمی کو فوری طور پر سمس اسپتال پہنچایا گیا ۔شہدادپور پولیس نے اہل خانہ کی جانب سے عزیز کلوئی نامی چور کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں