امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، کانگریس نے اسٹاپ گیپ بل کی منظوری دے دی

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) امریکی ایوانِ نمائندگان نے مارچ کے اوائل تک وفاقی حکومت کو فنڈز دینے اور حکومت کا شٹ ڈاؤن روکنے کے لیے اسٹاپ گیپ بل کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنخواہوں کے لیے امریکی حکومت کے پاس فنڈز ختم ہوگئے تھے۔سینیٹ میں ووٹنگ سے قبل اکثریتی رہنما ڈیموکریٹ چک شومر نے ایوان میں اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے پاس امریکا کے لیے اچھی خبر ہے، کہ اب شٹ ڈاؤن نہیں ہو گا۔

امریکا میں 30 ستمبر کو مالی سال کا اختتام ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کانگریس کو حکومت کے 438 اداروں کے لیے اخراجات مختص کرنا ہوتے ہیں۔اگر قانون ساز نئے مالی سال کے آغاز سے قبل اخراجات کی منظوری نہیں دیتے تو یہ حکومتی ادارے معمول کے مطابق کام جاری نہیں رکھ پاتے اور کئی اداروں کے ملازمین بھی معطل ہو جاتے ہیں۔اس صورتِ حال کو حکومت کی بندش یا ٹ ڈاو ن کہا جاتا ہے۔منظور ہونے والا یہ تیسرا اسٹاپ گیپ فنڈنگ بل ہے جسے کنٹینیو ریزولوشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ بل گزشتہ برس کے اخراجات کی سطح کو، یکم اور آٹھ مارچ کی دو تاریخوں تک بڑھا دے گا تاکہ مختلف سرکاری ادارے اپنے اخراجات کے بارے میں کارروائی مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں