تعلیم سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے ،ڈپٹی کمشنرشانگلہ تاشفین حیدر

منگل 14 اگست 2018 22:13

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر تاشفین حیدر نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کیلئے تعلیم یافتہ ہونا لازمی ہے،اسلئے طلباء اپنے کردار اور تعلیم سے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے تیار ہوجائیں ، ہمارا ترقی تعلیم ہی میں ہے،اگر پاکستان کو دنیا کے ترقیاتی ممالک میں شامل کرنا ہے تو تعلیم کو اپنا پہلا ترجیح کرنا ہو گا۔

وہ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں ملک کے سترہویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انھوں نے کہا آج کا دور کا تقاضا ہے کہ طلباء جدید اور سائنسی بنیادوں پر تعلیم حاصل کرکے ملک کو ترقی کے جانب لے جائیں، انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کی نظریاتی ، معاشی ، معاشرتی اور سیاسی سرحدوں کی دفاع اس نئے نسل کے ہاتھوں میں ہے ، ہمیں توقع ہے کہ نوجوان نسل قوم کی امیدوں پر پورا اتریں، انھوں نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم اپنے ابائو اجداد کی قربانیوں اور کوششوں سے حاصل کئے گئے ،وطن کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں اور اسے ترقی یافتہ بنا کر ابائواجداد کے روح کو خوشی بخشیں۔

(جاری ہے)

جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمدامین ودیگر نے کہا کہ آج کا دن قربانیوں کی ثمر ہے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔ چودہ اگست کا دن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔ آج کا دن شایان شان طریقے سے منایا جائیگا اور اور اپنی آنے والی نسلوں اور نوجوانوں کو یہ بتانا ہوگا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر حاصل کیا ہے اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں یک جان ہو کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس وطن کی مٹی زرخیز ہے ۔ آج کا دن ہمارے لئے فخر کا دن ہے کہ چودہ اگست کو ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست وجود میں آئی ۔ آج ہم ایک مرتبہ پھر یہ عہد کر رہے ہیں کہ تعلیم کے حصول اور جدید دور کے جدید رجحانات کے مطابق تعلیم حاصل کرکے اس وطن کو ترقی کے بلندیوں پر لے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا تعلیم کی ترقی کیلئے گرانقدر اقدامات اٹھا رہی ہے ، نئے سکول قائم کئے جارہے ہیں، اور اساتذہ بھرتی ہورہے ہیں ، اس سے صوبے کو بہت فائدہ ہورہا ہے اور صوبہ تعلیم کے میدان میں بہت اگے جارہا ہے ، تقریب میں چیئرمین پی ٹی سی فداحسین ، وحید مراد ،اکرام الدین ،رشید احمد وغیرہ بھی شریک ہوئے۔

جشن آزادی کے تقریب سے سکول کے پرنسپل مرزا علی ، فضل ودود دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا ، سکول کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے خاکے ، ٹیبلو،نظمیں ، ترانے پیش کرکے تقریب کے رونق کو جلا بخشا۔تقریب کے آخر میں مقررین نے بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں