ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن ضلع شانگلہ میں ٹی ٹی ایم خلاف ضابطہ تعیناتیاں ، رضا کا ر ٹی ٹی ایم سرا پا احتجاج بن گئے

پیر 17 ستمبر 2018 20:11

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن ضلع شانگلہ میں ٹی ٹی ایم کامبینہ تعیناتیوںکے خلاف اس کے ساتھ کام کرنے والے رضا کا ر ٹی ٹی ایم سرا پا احتجاج بن گئے، ڈبلیو ایچ او نے اپنے دفتر میں ٹریننگ کیلئے بلایا تھا جبکہ دفتر میں انٹرویو شروع تھی ، انٹرویو کے دوران اپنے من پسند ، اقرباء پروری اور سفارش کے بنیاد پر لوگوں کوسیلیکٹ کئے گئے ، دو سال سے ہم ڈبلیو ایچ او کے ساتھ بطور رضا کار کام کر ہے ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو تحریری طور پر اگاہ کردیا گیا ہے ، صوبائی حکومت صورتحال پر نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شانگلہ میں کام کرنے والے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن نے ان کے ساتھ ضلع کے مختلف یونین کونسلوں میں کام کرنے والے رضا کاروں کو ٹریننگ کیلئے اپنے دفتر مدعو کیا جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے رضا کار جب دفتر پہنچے تو وہاں پر انٹرویو جاری تھی ، رضاکاروں نے الزام لگایا کہ تعیناتیوں میں سفارش کے حامل اور من پسند افراد کو بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ، ہم گزشتہ دو سال سے مسلسل ڈبیلو ایچ او کے ساتھ منسلک ہیں ، دو سال میں کافی تجربہ بھی ہواہے تا ہم ہمیں نظر انداز کرنے کا وجوہات نہیں بتائی گئی ، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے جو کہ ظلم کے مترادف ہے ،ہمارے دو سال ضائع کئے گئے ، ڈبلیو ایچ او کے صوبائی حکام صورتحال کا انکوائری کریں ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو تحریری طور پر صورتحال سے اگاہ کرچکے ہیں ، شانگلہ میں کھلم کھلا میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ، ایسا لگ رہا ہے یہاںلوگ اپنی مرضیوں سے تعیناتیاں کر رہے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے رضا کاروں نے شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بغیر اطلاع کئے گئے انٹرویو لی گئی تاہم اسکیلئے بھی ہم تیار ہوئے اور انٹرویو میں پوچھے گئے تین تین سوالات کاہم نے درست جواب دئے ، اس کے باوجود ہمیں نکالا گیا جبکہ اپنے من پسند افراد کی بھرتی کی گئی جو ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے ،ڈبلیو ایچ او نے تعیناتیاں منسوخ نہیں کی تو مجبور ہوکر عدالت سے رجوع سمیت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں