الپوری:شانگلہ کا صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹرالپوری بازار گندگی کی ڈھیر میں تبدیل

مین بازار مچھر مکھیوں کی بھرمار۔ نصب سولرلائٹس بھی ناکارہ ہو گئی، مونسپل کے زیر انتظام منصوبے ناقص۔ہیڈ کوارٹر مسائل کے دلدل میں۔تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن الپوری خاموش تماشائی۔عوامی حلقوں کا سخت ردعمل

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:53

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) شانگلہ کا صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹرالپوری بازار گندگی کی ڈھیر میں تبدیل، مین بازار مچھر مکھیوں کی بھرمار۔ نصب سولرلائٹس بھی ناکارہ ہو گئی، مونسپل کے زیر انتظام منصوبے ناقص۔ہیڈ کوارٹر مسائل کے دلدل میں۔تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن الپوری خاموش تماشائی۔عوامی حلقوں کا سخت ردعمل۔مونسپل کی کارکردگی پر سولیہ نشان۔

ادارہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے۔مین بازار نکاسی آب کی نالی بند ہونے سے بدبو اور تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے سڑک کی مشرقی نالی اگے سے بند ہے ۔نالیوں میں پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔عوام ،راہگیروں اور دکابداروں کو سخت مشکلات ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نالی سینٹینل ماڈل ةائی سکول کے بائونڈری وال کے ساتھ نکالی گئی ہے اس نالی کے ساتھ دکانیں ہوٹلز،گوشت،پولٹری اور سبزی کی دکانیں واقع ہیں نالی کی بد بو اور تعفن نے عوام دکانداروں کاہک اور راہگیروں کے ناک میں دم کردیا ہے ۔

بدبو سے راہگیروں کو سانس لینے میں دشوار کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹریڈ یونین کے نمائندوں ہوٹل والوں دکانداروں نے کہا ہے کہ اگر نالیوں کی صفائی نہ کی گئی تو تو احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں